سیکرٹری وزارت اطلاعات شعیب احمد صدیقی سے انکے سسر کے انتقال پر سینئر افسران اور ..
تازہ ترین : 1

سیکرٹری وزارت اطلاعات شعیب احمد صدیقی سے انکے سسر کے انتقال پر سینئر افسران اور سٹاف کا اظہار تعزیت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء)وزارت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ کے سینئر افسران اور سٹاف نے سیکرٹری وزارت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی سے انکے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔سیکرٹری وزارت اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی کے سسر گزشتہ ہفتے لاہور میں انتقال کر گئے تھے ۔وزارت کے افسران اور سٹاف نے سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد صدیقی سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور سوگواران کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔سیکرٹری اطلاعات و نشریات شعیب احمد صدیقی نے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے والے افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا ۔
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 21:51:20

اپنی رائے کا اظہار کریں