عدالتوں میں مفروضوں پر نہیں ،ْ آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں ،ْعابد شیر علی

پانامہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘ وزیرمملکت کی گفتگو ْہم عدالتوں پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں عدالتیں جو فیصلہ کریں گی ہمیں قبول ہو گا ،ْانٹرویو

پیر 20 مارچ 2017 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عدالتوں میں مفروضوں پر نہیں ،ْ آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں ،ْ پانامہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ کیس کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی تاہم اپوزیشن کے ریلو کٹے پانامہ کیس پر بیانات دے رہے ہیں ،ْپانامہ کا کیس ویسے بھی عدالت میں ہے ہمیں اس پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ،ْ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے حکومت میں کوئی پریشانی نہیں اور نہ ہی کوئی دبائو ہے ،ْہم عدالتوں پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں عدالتیں جو فیصلہ کریں گی ہمیں قبول ہو گا۔

ہمیں یقین ہے کہ عدالتیں مفروضوں یا کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیں گی جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف سمیت ان کا خاندان سرخرو ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف کے الفاظ کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کراچی میں بھی میٹرو چلا رہے ہیں لیکن ہمارے مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

سندھ والوں سے ان کا کچرا تو سنبھالا نہیں جا رہا اور سندھ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ء میں جب اقتدار سنبھالا تو ملکی حالات کافی خراب تھے لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف کی مثبت اور کارآمد پالیسیوں کی بدولت آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے کافی بہتر اور پرامن ہے جو ترقی بھی کر رہا ہے جسے دنیا بھر میں سراہا بھی جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی سمیت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن پر کام تیزی سے جاری ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :