سخت سکیورٹی میں پی ایس ایل سےاچھا پیغام نہیں گیا،پرویزمشرف کی عمران کی تائید

دہشتگردی ختم نہیں ہوئی،حکومت زیادہ بڑھکیاں نہ مارے،جب انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آناشروع ہوجائینگی توبڑھکیاں مارنا۔ سابق صدرمملکت کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 21:45

سخت سکیورٹی میں پی ایس ایل سےاچھا پیغام نہیں گیا،پرویزمشرف کی عمران ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویزمشرف نے عمران خان کی بات کی تائیدکرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات سے دنیامیں اچھا پیغام نہیں گیا،حکومت زیادہ بڑھکیاں نہ مارے،جب انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آناشروع ہوجائینگی توبڑھکیاں مارنا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماراایک مسئلہ ہے کہ ہم کوئی کام کرتے ہیں توہم شہنائیاں بجانا۔

پی ایس ایل لاہور میں کروایاگیا،میں نے خود کہا کہ بہت اچھاہوا۔

(جاری ہے)

لیکن یہ کہناکہ دہشتگردی ختم ہوگئی،انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آگئی ہے۔انہوں نے حکومتی لوگوں سے کہا کہ ایساکچھ بھی نہیں ہوا۔دیکھوزیادہ بڑھکیاں نہ مارو۔بڑھکیاں مارناجب ٹیمیں پاکستان آناشروع ہوجائینگی۔پھرکہنادیکھوہم نے جوکہاوہ کردکھایا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں بیٹھے ہوئے پتاہے کہ وہاں پی ایس ایل کیلئے حکومت نے سب کچھ بندکردیاتھا۔جبکہ بڑی تعدادمیں سکیورٹی تعینات کررکھی تھی۔ان حالات میں جب کوئی شخص بیرون ملک سے آیاہواہے تواس کویہ پیغام ملتاہے کہ یہاں تودہشتگردی کابڑاخطرہ ہے۔۔۔۔ویڈیوبھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :