چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے اسلام آباد کے علاقہ بنی گالہ کے بوٹانیکل گارڈن میں تجاوزات کانوٹس لے لیا، سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب

پیر 20 مارچ 2017 21:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ بنی گالہ میں واقع بوٹانیکل گارڈن (نباتاتی باغ )میں تجاوزات کانوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ، چیف جسٹس نے یہ نوٹس تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے کی گئی ایک تحریری شکایت پرلیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ بوٹانیکل گارڈ ن میں مسلسل تجاوزات کی جا رہی ہیں ، جس کی و جہ سے مذکورہ باغ کاحجم سمٹتا جارہاہے ،دوسری شکایت میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ میں زیرتعمیرعمارتیں ماحولیاتی آلودگی میں مزید اضافہ کاباعث بن رہی ہیں جوپہلے ہی پلاسٹک بیگزکے باعث دگرگوں ہے اورعلاقہ میں کوڑ اکرکٹ سڑکوں اورگلیوں میں بکھرا نظرآتاہے چیف جسٹس نے شکایت کانوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :