ْہزارہ یونیورسٹی میں فائن آرٹس اینڈ ڈیزائن فائنل ایئر کی طرف سے آرٹ ورک ڈسپلے کا اہتمام

پیر 20 مارچ 2017 21:41

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ڈیپارٹمنٹ آف فائن آرٹس اینڈ ڈیزائن کے فائنل ایئر کے طلباء و طالبات کی طرف سے آرٹ ورک ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ڈسپلے دو روز تک جاری رہا جس میں طلباء و طالبات کے مختلف موضوعات کے بارے میں فن پارے پیش کئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدا دریس نے طلباء و طالبات کی طرف سے مکمل کئے گئے تخلیقی کام اور فن پاروں کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے تدریسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور پروفیسرز بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ فائن آرٹس اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کا کام نہایت تخلیقی ہے اور جن موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے وہ حقیقت کے قریب ہیں اور ہمارے معاشرے اور تہذیب کا حصہ ہیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات کے کام کو سراہا۔