جدید سائنسی دور میں بھی کتاب کی افادیت اور کتاب بینی ایک مقبول مشغلہ سمجھا جاتا ہے،وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی

پیر 20 مارچ 2017 21:41

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا ہے کہ کتاب کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔آج جدید سائنسی دور میں بھی کتاب کی افادیت اور کتاب بینی ایک مقبول مشغلہ سمجھا جاتا ہے۔انٹر نیٹ ، فیس بک، ٹی وی، سٹیلائٹ اور جدید الکٹرانک ایجادات نے بھی کتاب کی اہمیت میں کمی نہیں کی۔

کتاب انسان کا بہترین دوست ہے۔

(جاری ہے)

وہ یونیورسٹی کے ملٹی پرپس ہال میں تین روزہ بک فیئر کے افتتاح کے موقع پر اساتذہ اور طلباء و طالبات سے بات چیت کر رہے تھے۔ یہ بک فیئر تین روہ تک جاری رہے گا۔ بک فیئر میں مختلف بک سیلرز نے سٹال لگائے ہوئے ہیںاور مختلف موضوعات جن میں سائنس، آرٹس، کمپیوٹرز، لٹریچر، اسلامک ہسٹری شامل ہیں پر کتابیں رکھی گئی ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی مثبت اور تعلیم دوست سرگرمیوں کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے اور بک فیئر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔