ہر ی پور میںتعلیمی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں،ضلع ناظم

پیر 20 مارچ 2017 21:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ضلع نا ظم ہر ی پور عادل اسلا م نے کہا ہے کہ قو مو ں کی تر قی میں تعلیم بنیا دی کرادر ادا کر تی ہے۔ ضلع میںتعلیمی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وہ ہری پورمیں نجی تعلیمی ادارہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع ناظم نائب ناظم آغا شبیر احمد اعوان ایڈوکیٹ ،ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین سردار محمدممتاز خان ،ممبر ضلع کونسل چوہدری ظہیر اختر ایڈوکیٹ ،ممبران ضلع کونسل ڈاکٹر اقبال بیگم اور حنا خان کے علاوہ سکول کے ایم ڈی سید سکند رمنصور شاہ ،چیف ایگزیکٹو پرنسپل معروف ما ہر تعلیم او رایبٹ آباد بورڈ کی ممبر سید ہ زہر ہ سکند ر اور سینکڑوں کی تعداد میں بچے اپنی والد ہ کے ہمراہ موجودتھے ۔

اس موقع پر سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز و خاکے پیش کئے۔ضلع نا ظم نے کہا کہ اساتذہ کیساتھ ساتھ والدین کا بھی فر ض بنتا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم پر خود بھی تو جہ دیں چونکہ بچوں کی بہتری والدین اور اساتذہ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ضلع میں تعلیمی ترقی کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔