جامع کلاتھ مارکیٹ لطیف آباد نمبر 8 کو اس کے شایان شان بنایا جائے گا،ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی

پیر 20 مارچ 2017 21:41

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی نے کہا ہے کہ جامع کلاتھ مارکیٹ لطیف آباد نمبر 8 کو اس کے شایان شان بنایا جائے گاانکروچمنٹ، پارکنگ،اسٹریٹ لائیٹس اور صفائی سھترائی سمیت تمام بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ جامع کلاتھ مارکیٹ میں خریداری کے لئے آنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے رہائشیوں و تاجر برادری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر حق پر ست ممبر سندھ اسمبلی انجینئر راشد خلجی ، یوسی 73 کے وائس چیئرمین اشفاق الدین اعجاز جنرل کونسلر جاوید علی شیخ ، جا مع کلاتھ مار کیٹ یو نٹ نمبر 8 کے سرپر ست اعلیٰ ظہیرناغڑ، جنرل سیکر ٹری آغا مظہر و د یگر بھی موجود تھے و فد نے ڈپٹی مئیر کو یوسی 73 کے مسا ئل اور جا مع کلا تھ مار کیٹ میں آنیوالے خریداروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، ڈپٹی مئیر سید سہیل مشہدی نے کہا کہ ہم یقین دہانیوں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،یو سی 73 کے عوام کو جلد تمام بنیادی سہو لیات کی فراہمی کیلئے کام جاری ہے عنقریب یوسی 73 کے عوام تعمیر و ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونگے وفد نے ڈپٹی میئر کی کاوشوں کو سراہا۔