عوامی خدمت کے منصوبوں میں کوتاہی، غفلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،صابرحسین قائم خانی

پیر 20 مارچ 2017 21:41

حیدر آباد۔ 20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء)عوامی خدمت کے منصوبوں میں کوتاہی، غفلت حق پرست قیادت کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہا ر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی صابرحسین قائم خانی نے اپنے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کے موقع پر سرکاری افسران کوہدایت جاری کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی طرزِ سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے اور عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی ہمیں برداشت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی حق پرست عوام کو مسلسل مسائل کی دلدل میں دھکیل جارہا ہے صرف سیاسی مخالفت کی بنا پر جبکہ ایم کیوایم نے اپنے دور اقتدار میں سیاست کو مخالفت سے دور کھا اور صرف عوامی خدمت ہی کو سیاسست سمجھا ۔

انہوں نے کہاکہ حق پرست ناظمین کے دور میں انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے علاقوں میں بھی وہ ترقیاتی کام کرائیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔