یوم پاکستان جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تحت پرجوش اندازمیں منایاجائے گا،ظہیرالدین شیخ

پیر 20 مارچ 2017 21:41

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ حیدرآبادکے صدرظہیرالدین شیخ نے کہاہے کہ تحریک پاکستان کونوجوانوںنے کامیاب بنایاتھانوجوان ہی ملک کاحال اورمستقبل ہیں یوم پاکستان جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تحت پرجوش اندازمیں منایاجائے گانوجوانوں کواجتماعی تربیت کے ذریعے ملک کاسنہری مستقبل بناناجماعت اسلامی یوتھ ونگ کاعزم ہے ان شاء اللہ یہ عزم پوراکرکے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ 23مارچ کویوم پاکستان کے موقع پرحیدرچوک پر ایک بڑاکیمپ لگایاجائے گاکیمپ میں مختلف سیاسی سماجی شخصیات اورعمائدین شہردورہ کریں گی24مارچ جمعہ کی سہ پہر3 بجے حیدرآبادپریس کلب میں یوتھ ونگ کے مرکزی نائب اور سندھ کے صدرفرہادگل آئندہ کالائحہ عمل پیش کریں گے جب کہ یوتھ ونگ کی جانب سے 24مارچ کودن ڈھائی بجے سے ساڑھے چاربجے تک ایک مفت طبی کیمپ مدرسہ فیض القرآن پریٹ آبادمیں لگایاجائے جس میں خواتین اوربچوں کے امراض کے ماہر معائنہ کریں گے بلڈشوگر ٹیسٹ اور بلڈگروپ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔