پاک سرزمین پارٹی قرار داد پاکستان کی روح کے مطابق عام پاکستانی کی آواز بنے گی، 23مارچ یوم ِ پاکستان کو پارٹی کا پہلا یوم تاسیس ہے،انیس قائم خانی

پیر 20 مارچ 2017 21:41

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے حیدرآباد میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان اور 23مارچ2016کو پاک سرزمین پارٹی کی بنیاد رکھی گئی پاک سرزمین پارٹی قرار داد پاکستان کی روح کے مطابق عام پاکستانی کی آواز بنے گی ۔

(جاری ہے)

مردم شماری جس کا اصل مقصد عوام اور ان کو دستیاب سہولتیں شمار کرنا ہوتا ہے ، تاکہ آئندہ پلاننگ کرکے انہیں سہولتیں بہم پہنچائی جائیں،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں اور جو سچ ہے اسے لکھوائیں اور صر ف پاکستانی بن کر سوچیں پاکستان میں بسنے والے تمام افراد ایک دوسرے کے بھائی ہیں ہمیں ہر ایک دکھ سکھ میں کام آنا چاہیے انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ 23مارچ یوم ِ پاکستان کو پاک سرزمین پارٹی کا پہلا یوم تاسیس ہے آپ پاک سرزمین پارٹی کا پیغام تمام لوگوں تک پہنچائیں اور یوم تاسیس نشتر پارک کراچی کے کنونشن میں پورے پاکستان کے ذمہ داران اس میں شرکت کرینگے دریں اثناء صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے لطیف آباد نمبر12 اور8 میں پرچم کشائی کی اور اسی دوران عوام میں گھل مل گئے عوام انہیں اپنے درمیان پاکر بے حد خوشی کا اظہار کیا انہوں نے عوام کا شکریہ دادا کیا۔