وزیراعظم محمد نواز شریف 25 مارچ کو حیدرآباد میں تاریخی عوامی جلسے سے خطاب ،وفاقی ..
تازہ ترین : 1

وزیراعظم محمد نواز شریف 25 مارچ کو حیدرآباد میں تاریخی عوامی جلسے سے خطاب ،وفاقی یونیورسٹی اور 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے،محمد حنیف صدیقی

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) حیدرآباد ضلع کے صدر محمد حنیف صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف 25 مارچ کو حیدرآباد میں تاریخی عوامی جلسے سے خطاب کریں گے وزیراعظم حیدرآباد میں وفاقی یونیورسٹی اور 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما بھی موجود تھے ، انہوںنے کہاکہ ملک میں اب مصلحت کی سیاست کا خاتمہ ہوگیاہے جوعوام کی خدمت کرے گا عوام اسے ہی ووٹ دے گی انہوںنے کہاکہ سندھ کی عوام کی بہت سے محرومیاں ہیں جن کودور کرنے کے لئے یہاں حکومت کرنے والوں نے کوئی عملی اقدام نہیں کئے، سندھ کی صورتحال سب کے سامنے ہے، انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن ہو یا ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال ہووہ صرف مسلم لیگ کی حکومت میں دیکھنے کوملتے ہیں باقی مخالفین کو صرف اقتدار چاہئے انہیں عوام کی خدمت سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوںنے کہاکہ حیدرآباد کی عوام کی محرومیاں دو ر کرنے کے لئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 25 مارچ کو حیدرآباد آرہے ہیں وہ یہاں تاریخی عوامی جلسے سے خطاب کریں گے وزیراعظم حیدرآباد میں وفاقی یونیورسٹی اور 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کا اعلان کریں گے جبکہ حیدرآباد ایئرپورٹ کی بحالی سمیت شہر کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے جلسے کے لئے متعدد مقامات زیر غور ہیں جس میں پکا قلعہ گراؤنڈ اور واپڈا گراؤنڈ بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک جلسے کی جگہ کا حتمی تعین نہیں ہوسکا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/03/2017 - 21:41:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں