غیرت کے نام پرقتل مشرق وسطیٰ کے سفر کے بعد اب مغربی دنیا میں پہنچ گیا ہے، زیادہ متحرک سول سوسائٹی ،نئی نسل نے اسے اچانک ردعمل کے طور پر لیا ہے ، امید ہے سخت اور مضبوط قانون سازی کے ساتھ اس میں آہستہ آہستہ کمی کی جا سکتی ہے،اس لعنت کو وقار کے ذریعے روکا جا سکتا ہے
پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا جرائم اور قانون کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب
پیر 20 مارچ 2017 21:31
(جاری ہے)
انہوں نے کاہ عزت کے نام پر قتل، مقدمات کے قوانین اور روایتی نظام ایک بہت پیچیدہ نظام کا حصہ ہیں جہاں اکثر حرام یا اسلامی قوانین کو بھی التوا میں ڈال دیا گیا ہے ۔
مقامی پولیس سے عدالتی نظام اور قبائل جرگہ سسٹم جلد ہی ایک صفحہ پر آکر آزادی اور حفاظت کرنا ہوگی ،یہاں تک کہ اس ملک کا قانون کے کئی آرٹیکل اور بھی شہریوں کی حفاظت سے منسوب ہیں ، حال ہی میں متعارف کرایا گیا حدود آرڈیننس بل بھی اس چنگل سے آزاد نہیں اس میں بھی عدالتوں سے باہر معاملات کو آئینی اور قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے ، جب تک ہم ایک دوسرے سے روابط کرتے ہوئے ایک دوسرے کو عزت نہیں دیں گے ہم ملک انصاف کیلئے کام نہیں کرسکیں گے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عورت فائونڈیشن نعیم مرزا نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں حدود کے نام پر جرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور اس حدود آرڈیننس کو پرائیویٹائز کیا گیا ۔ اس دور میں قانون سازوں پر زوردیا گیا کہ موجودہ اور مستقبل میں وسیع قانون سازی کی جائے ،نئی نسل اور نئے زمانے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون بنایا جائے ۔ ریحانہ شیخ نے حقوق نسواں کی عمل دار اور آنر کلنگ اور دیگر جرائم پر تازہ ترین روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک میں روزانہ تین مقدمات درج ہوتے ہیں جو عزت کے نام پر قتل اور دوسرے نسوانی حقوق ے عضب کرنے کے سلسلہ کی کڑی ، غیرت کے نام پر قتل میں جتنی اس ملک میں اموات ہوتی ہیں وہ دہشت گردی میں اموات کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں ۔ شہید فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو سکندر علی ہولیو نے سیمینار کے ویلکم نوٹ میں کہا کہ میں غیرت کے نام پر قتل کے سیمینار کے سلسلہ میں مقررین اورشرکاء کی تقاریر اور ان کے تحفظات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو لوگوں کی آزادی اور عوام دوستانہ قانون سازی پر زیادہ فعال ہونا ہوگا ، ہم محسوس کرتے ہیں کہ اس تناظر میں لاتعلقی کا اظہار کیا جا رہا ہے جنہوں نے ملکیت کے ساتھ اس ملک کو مضبوط کرنے کیلئے قانون سازی کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
ج*بیٹی کو ناجائز قرار دیکر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.