Live Updates

خط پر فوری ایکشن لینے پر چیف جسٹس پاکستان کا شکرگزار ہوں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹوئٹرپر پیغام

پیر 20 مارچ 2017 21:30

خط پر فوری ایکشن لینے پر چیف جسٹس پاکستان کا شکرگزار ہوں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خط پر فوری ایکشن لینے پر چیف جسٹس پاکستان کا شکرگزار ہوں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے خط پر فوری ایکشن لینے پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں ۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے بنی گالہ میں غیر قانونی میونسپل سرگرمیوں کا نوٹس لے کر سی ڈی اے سے 10 دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی تھی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات