الخدمت کے تحت جا معہ کراچی میں پانی کے عالمی دن پرسیمینار (کل) ہو گا

پیر 20 مارچ 2017 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت جا معہ کراچی کے تعاون سے ’’صحت مند زندگی صاف پا نی ‘‘ کے عنوان سے پانی کے عالمی دن پر سیمینار( کل) بدھ کو ریسرچ ہال انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ جا معہ کر اچی میں منعقد ہو گا ،سیمینار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ کراچی پر وفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل خان کریں، جبکہ سیمینارسے پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل، ڈائریکٹر(ISHU) ، ڈاکٹر بشیر لا کھا نی (ممتاز آبی ماہر )،قاضی سید صدرالدین ڈائر یکٹر الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹس ؂خطاب کریں گے، جبکہ طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، یاد رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان لوگوںمیں پانی کی ضرورت اور اہمیت سے متعلق شعور و آگہی کے فروغ کیلئے گزشتہ کئی برس سے پا نی کے عالمی دن پرملک بھر میں ورکشاپس ،واکس اور سیمینار کا اہتمام کر رہی ہے ،رواں برس بھی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکو ر کی ہدایت کے مطابق 22 مارچ کو ملک بھر میں ورکشاپس ،واکس، سیمینارز اورمیڈیا پر سنز سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :