سکھر،ریلوے پولیس کی کارروائی، بولان ایکسپریس کے ذریعے غیرقانونی طور پر اسمگل ہونے والی شراب کی کھیپ برآمد کرلی

پیر 20 مارچ 2017 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) ریلوے پولیس کی جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرخفیہ اطلاع پر کاروائی، بولان ایکسپریس کے ذریعے غیرقانونی طور پر اسمگل ہونے والی شراب کی کھیپ برآمد کرلی، ملزمان موقع کا فائدہ اٹھاکر فرار، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ایس پی ریلوے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے خفیہ اطلاع پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان ایکسپریس کے ذریعے غیرقانونی طور اسمگل کی جانے والی بھاری مقدار میںشراب کی بوتلیں برآمد کرلیں، جبکہ ملزمان موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس سلسلے میں ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کئی دن سے شراب اسمگل کرنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں، جس پر خفیہ ذرائع کو متحرک کیا گیا تھا، مذکورہ کاروائی بھی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے، جس میں ریلوے پولیس نے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے غیرقانونی طور پر اسمگل ہونے والی شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے ،کاروائی کا مقدمہ2/2017 ریلوے پولیس کے کانسٹیبل سوجھرو خان کی مدعیت میں منشیات کی دفعہ کے تحت جیکب آباد ریلوے تھانے میں درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جیکب آباد ریلوے تھانہ پر انہوں نے مزید کہا کہ فرار ہو نے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں، بہت جلد شراب اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :