سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکت اینڈ سیشن جج عبدالنعیم میمن کاسول اسپتال ٹھٹھہ کی رہائشی کالونی کا اچانک دورہ

پیر 20 مارچ 2017 21:30

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر ڈسٹرکت اینڈ سیشن جج عبدالنعیم میمن نے سول اسپتال ٹھٹھہ کی رہائشی کالونی کا اچانک دورہ کیا ، اورڈپارٹمنٹ کے ملازمین اور غیرمتعلقہ افراد کی جانب سے رہائشی کالونی پر قبضے کا نوٹس لیا ، سیشن جج ٹھٹھہ نے کواٹروں کی لسٹ طلب کرکے ضلع انتظامیا کو حکم جاری کیا کہ تمام ناجائز قبضے ختم کیے جائیں ، اور رہائشی کواٹروں کو غیر متعلقہ افراد سے خالی کراکے عدالت کو رپورٹ دی جائے ، اس موقع پر ڈی سی ٹھٹھہ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :