سکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائی،اسلام آبادمیں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام
تازہ ترین : 1
سکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائی،اسلام آبادمیں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ..

سکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائی،اسلام آبادمیں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام

حضرواورٹیکسلاسے فضل اللہ گروپ کے 3دہشتگردگرفتار،اسلحہ،دھماخیزمواداور پولیس کی ٹوپیاں برآمدہوئیں۔سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء): سکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائی سے اسلام آبادمیں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔حساس ادارے نے حضرواور ٹیکسلامیں کاروائی کرتے ہوئے 3دہشتگردگرفتارکرلیے،جن سے اسلحہ، دھماخیزمواداور پولیس کی ٹوپیاں برآمدہوئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے اٹک کے علاقے حضرواور ٹیکسلامیں کاروائی کے دوران تین دہشتگردگرفتارکیے۔

گرفتارتینوں دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔آپریشنز کے دوران کالعدم دہشتگردفضل اللہ گروپ کے اعظم خان، ریاض خان اور وسیع اللہ محسودکوگرفتارکیاگیا۔دہشتگردوں کے قبضے سے 9کلوبارود،3کلاشنکوف اور 7دستی بم ،پستول اور گولیاں بھی برآمدکی گئیں۔جبکہ دہشتگردوں سے پولیس کی ٹوپیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/03/2017 - 21:30:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں