ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ ایک دفعہ پھر عوا م کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،اعجازاحمد چوہدری

پیر 20 مارچ 2017 23:55

ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ ایک دفعہ پھر عوا م کے سامنے بے نقاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ ایک دفعہ پھر عوا م کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ، دونوں جماعتیںنے اپنی چوری کو بچانے کے لیے مک مکا کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چور کبھی بھی چور کا احتساب نہیں کر سکتا ،پی پی پی اور (ن) لیگ کو ملک وقوم کی کوئی فکر نہیںصرف اپنے اپنے چوروں کو بچانے کے لیے ڈیل کی جارہی ہے ، پانامہ کیس کے خوف کی وجہ سے حکمران ٹولہ زرداری سے ملا ہو ا ہے ، نظام کی تبد یلی اور احتسا ب کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ یہ کرپٹ ٹولہ ہے ،عوام کو حکمران زیادہ دیر تک گمراہ نہیں کر سکتے ، قوم نواز شریف اور آصف زرداری کا گٹھ جوڑ مسترد کر چکی ہے ، اربوں روپے لوٹنے والے چور حکمران اقتدار پر قابض ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جمہوریت کی آڑ میں عوام کے پیسے کو لوٹا جا رہا ہے لیکن لٹیرے حکمرانوںکے دن گنے جا چکے ہیںاور ان کا کچا چھٹا کھل کر باشعور عوام کے سامنے آگیا ہے ، قوم کے بچے بچے کی زبان پر ان کی کرپشن کے چرچے ہیں،قوم ان سے سخت تنگ آچکی ہے اور اب ان چوروں کا احتساب اورنجات چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :