ایف بی آر کا خیبر خیبرپختونخوا میں نئے ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کافیصلہ

پیر 20 مارچ 2017 23:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) ایف بی آر نے خیبر خیبرپختونخوا میں نئے ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کافیصلہ کیا ہے ۔ایف بی آرکے پشاور اور ابیٹ آبادمیںپہلے سے ہی دفاترموجود ہیںتاہم آئندہ سال صوبے میں نئے ریجنل ٹیکس کا دفترقائم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ ان علاقوں میں محصولات کی وصولی تیزی اور سالانہ ٹیکس آمدن گوشواروں کے فائل کرنے والوں کی تعداد کے پیش نظرکیا جارہا ہے ایف بی آر کے اس وقت اٹھارہ ریجنل ٹیکسز آفسز اور چار لارج ٹیکس دفاتر موجود ہیں ۔

ٹیکس ریفارمز کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مفصل ون مردان ہری پور کوہاٹ فاٹا میں ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کی تجویزدی ہے ۔جبکہ مجموعی طور پرملک کے گیارہ اضلاع میں نئے مفصل ریجنل ٹیکس کے دفاتر کھولے جائینگے ۔ جس میں سب سے زیادہ پنجاب میںکھولے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :