لاہور،پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے خلاف عدالت کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو جواب داخل کرانے کی مہلت

پیر 20 مارچ 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے خلاف عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے محمود اخترکی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار اور فعال ہونا چاہیے جبکہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جا رہے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا درخواست گزار کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی کے باوجودبیوروکریسی تمام ترقیاتی اسیکموں کی منظوری دی جارہی ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات فوری طور پر منتقل کرنے کے احکامات صادر کرئے۔

(ایم خالد)