سکھر،نساسک کی ممکنہ بندش کے خلاف نساسک کے ملازمین سراپا احتجاج ،

پریس کلب کے سامنے بچوں کے ہمراہ گھاس کھا کر انوکھا احتجاجی دھرنا

پیر 20 مارچ 2017 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) نساسک کی ممکنہ بندش کے خلاف نساسک کے ملازمین سراپا احتجاج ، پریس کلب کے سامنے بچوں کے ہمراہ گھاس کھا کر انوکھا احتجاجی دھرنا ، ملازمین کے بے روزگار ہونے سے بچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا جائیگا ، ملازمین کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق نساسک کی ممکنہ بندش کے خلاف نساسک ملازمین کی بڑی تعداد سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں احتجاجی ریلی نکالی اورسکھرپریس کلب پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیااس موقع پر مظاہرین میں شامل ملازمین نے اپنے بچوں کے ہمراہ گھاس کھا کر انوکھا علامتی احتجاج بھی کیا ملازمین نساسک بچائو ، ملازمین بچائو کے نعرے لگارہے تھے مظاہرین میں شامل نساسک کے ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم نساسک کے لوئر اسٹاف ورکرز گذشتہ 6/7سالوں سے یہاں کام کررہے ہیںاب ایک نام نہاد وکیل کے کہنے پر اس ادارے کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو ملازمین کیساتھ زیادتی ہے ملازمین دن رات محنت کر کے عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ملازمین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نساسک کو ممکنہ بند کرنے کی سازش کا نوٹس لیا جائے اور ملازمین کے بے روزگار ہونے سے بچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا جائیگا ۔

#

متعلقہ عنوان :