کراچی،شاہدہ اسرار کنول کے دوسرے شعری مجموعے کی تقریب رونمائی (آج) ہوگی

پیر 20 مارچ 2017 23:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) شاعری کے عالمی دن کے موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام معروف شاعرہ شاہدہ اسرار کنول کے دوسرے شعری مجموعے عورت تجھے سلام کی تقریب رونمائی آج منگل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی سینیٹر نگہت مرزا اور ایم این اے کشور زہرا ہونگی جبکہ مسز احمد شاہ مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کریں گی ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین،پروفیسر ریحانہ علی شاہ،تابندہ لاری،کیپٹن ترانہ سلیم، مہناز رحمن، درشہوار اور شیما کر مانی تقریب سے خطاب کریں گی۔تقریب شام 6 بجے منظر اکبر ہال میں شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :