ضلع شرقی کی خوبصورتی، تزین و آرائش کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ معید انور

پیر 20 مارچ 2017 23:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورنے کہا کہ بلدیاتی کاموں میں بہتری کے بعد اب ضلع کی خوبصورتی اور تزین و آرائش کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ کالونی فلائی اوور پر رنگ و روغن اور دیگر تزین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمتعلقہ افسران نے چیئرمین معید انور کو جاری بیوٹفکیشن کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر چیئرمین معید انور نے جاری کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کیں ، چیئرمین معید انور نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کی بہتری کیلئے کاسمیٹک کاموں سے اجتناب کرتے ہوئے مستقل بنیادوں والے کاموں کو یقینی بنارہے ہیں ، اس سلسلے میں متعلقہ یوسیز کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور علاقہ مکینوں کی نشاندہی کے بعد ہی امور انجام دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام اور بلدیاتی نمائندوں کے مکمل اشتراک سے ہی ضلع کی ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔