ریئر ایڈمرل فرخ احمد کی وزیراعلیٰ سندھ سے الوداعی ملاقات

پیر 20 مارچ 2017 23:36

ریئر ایڈمرل فرخ احمد کی وزیراعلیٰ سندھ سے الوداعی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل فرخ احمدنے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ ہاؤس نوید کامران بلوچ تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے بتایا کہ سیہون دھماکے کی8 زخمی پی این ایس شفاء اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جن کو ڈسچارج کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل فرخ احمد کو سندھ کی ثقافتی سوکھڑی اجرک اور ٹوپی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :