ڈپلکس کے تعاون سے سینی پیکس نے خواتین کے لیے فلم آفر متعارف کرادی

پیر 20 مارچ 2017 23:31

ڈپلکس کے تعاون سے سینی پیکس نے خواتین کے لیے فلم آفر متعارف کرادی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ڈیجیٹل سینما کے شعبے میں پاکستان کی سب سے بڑی سینما چین سینی پیکس نے ڈپلکس کے تعاون سے ہر بدھ کو صرف خواتین کے لیے خصوصی آفر متعارف کرادی۔ اس آفر کے تحت خواتین ہر بدھ کی دوپہر صرف خواتین اپنی دوست احباب اور بچوں کے ہمراہ اپنی پسندیدہ فلم انجوائے کرسکیں گی، اس آفر میں سینی پیکس کی جانب سے فلم دیکھنے والے ہر صارفین کو نہ صرف مفت پوپ کورن مہیا کیے جائیں گے جبکہ ڈپلکس کی جانب سے ڈپلکس سیلون کے لیے رعائتی واوچرز بھی دیئے جائیں گے۔

اس موقع پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے سینی پیکس سینما کے جی ایم مارکیٹنگ اینڈ کونٹینٹ محسن یاسین کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اپنے صارفین کے لیے کچھ نیا پیش کرنے کی جدوجہد کرتی رہتی ہے، جبکہ یوم خواتین کی مناسبت سے اس خصوصی آفر کو پیش کیا گیاہے، ان کا کہنا تھاکہ اس خصوصی آفر کے تحت ان خواتین کو فائدہ ہوگا جو اپنی سہیلیوں ،خاندان اور بچوں کے ہمراہ اپنی من پسند فلموں کو انجوائے کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اس آفر سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپلکس گروپ کی ڈائریکٹر رداہ مصباح کا کہنا تھاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے خواتین کو بہترین رعائتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملک کی سب سے بڑی سینما چین سینی پیکس کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے ، جس کا فائدہ اپنی گرومنگ میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کو ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ خواتین سے متعلق یہ خصوصی آفرسینی پیکس اوشین مال کراچی، بولیورڈ مال حیدرآباد، فورسٹریس اسکوائر لاہور اور جناح پارک راولپنڈی میں حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :