یوم پاکستان سیمینار 23مارچ کو چکوال پریس کلب میں ہوگا

پیر 20 مارچ 2017 23:29

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) یوم پاکستان سیمینار 23مارچ کو ایک بجے بعد دوپہر چکوال پریس کلب میں منعقد ہوگا، سیمینار کی صدارت معروف ماہر تعلیم اور بزرگ پروفیسر ایم کے مغل کریں گے جبکہ معروف ماہر تعلیم سید منیر حیدر شاہ مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

سیمینار کا اہتمام ممتاز فائونڈیشن نے چکوال پریس کلب کے اشتراک سے کیا ہے۔ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے تمام ممبران سے استدعا کی ہے کہ وہ اس اہم سیمینار میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :