ن لیگ اقتدار میں گریبان اور برے وقت میں پائوں پکڑتی ہے ،اقبال ساند

پیر 20 مارچ 2017 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے ن لیگ کی جانب سے انتقامی کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب اقتدار میں آئی لوگوں کے گریبان تک ہاتھ لے جاتے ہیں اور اپنے برے وقت میں پائوں کی مٹی بھی سر پر رکھ لیتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیپلز سیکریٹریٹ میں ضلع شرقی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ضلع شرقی کے جنرل سیکریٹری بلوچ خان گبول اور وقاص شوکت بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح نیب، ایف آئی اے اور پاکستان کے قومی اداروں کو مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے استعمال کررہی ہے یہ کوئی پہلی بار نہیں ۔ ان اداروں کی حرکات سے لوگوں میں ایک سوال پیدا ہو گیا ہے کہ شریف فیملی کی آف شور کمپنیوں کے متعلق انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ پر تو کسی پاکستانی ادارے نے حرکت نہیں کی، کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیااور نہ ہی ملک کے قانونی اور عدالتی اداروں نے نوٹس لیا۔انہوں نے سوال کیا کہ ملک میں شریف فیملی کیلئے الگ قانون اور غریب کے لئے الگ قانون لاگو ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :