وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد سے الوداعی ملاقات

پیر 20 مارچ 2017 23:23

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد سے الوداعی ملاقات بروز پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ ہاؤس نوید کامران بلوچ تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے بتایا کہ سیہون دھماکے کی8 زخمی پی این ایس شفاء اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جن کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، باقی ساڈھے تین سال ایک بچہ آج ڈسچارج ہو رہا ہے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا۔پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات ہوئے ہیں۔درین اثناء وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد کو سندھ کی ثقافتی سوکھڑی اجرک اور ٹوپی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :