بھارت کے ساتھ پہلے سے موجود تجارت جاری رہے گی‘بجلی بحران ختم ہو نے سے صنعتیں چلیں گی‘روزگار پیدا ہو گا اور کاروبار کے نئے مواقع ملیں گے درآمدات بڑھنے سے روپے کی قدر پر بھی دبائو آیا ہے،وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کاتقریب سے خطاب
پیر 20 مارچ 2017 23:15
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی تجارت میں حقوق دانش کا گہرا تعلق ہے حکومت تمام اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لے کر اکیسویں صدی میں داخل ہو گی ملکی تجارت کو تحفظ دینے قانون سازی کی اور جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ جغرافیائی اشاریئے کے حوالے قانون سازی کر رہے ہیں یہ بل جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کر یں گے۔
انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے حوالے سے قانون سازی جاری ہے اکیسوی صدی کے لئے تجارتی قوانین بنائے جا رہے ہیںحقوق دانش سٹریٹجی کو مضبوط بنانے کے لئے رواں سال قانون سازی مکمل ہو جائے گی بھارت کے ساتھ ہونے والی تجارت میں پیش رفت نہیں ہو گی جبکہ بھارت کے ساتھ پہلے سے موجود تجارت جاری رہے گی افغان سرحد بند ہونے سے پاک افغان تجارت متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سائبر سپیس کو کنٹرول کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو مل کام کرنا ہو گا تجارتی خسارہ تعمیراتی و پاور سیکٹر میں مشینری کی درامدات میں اضافے کی وجہ سے بڑھا توانائی بحران کے باعث معاشی نمو میں 4 فی صد کمی آئی مستقبل میں ایل این جی اور کوئلہ درآمد کرنے سے درآمدات کا پریشر آئے گا لیکن اس سے ملکی معیشت بھی مضبوط ہو گی‘بجلی بحران ختم ہو نے سے صنعتیں چلیں گی‘روزگار پیدا ہو گا اور کاروبار کے نئے مواقع ملیں گے درآمدات بڑھنے سے روپے کی قدر پر بھی پریشر آیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.