پاک فوج نے 23مارچ کی پریڈ کا نیا پرومو جاری کر دیا گیا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، نیول چیف اور ایئر چیف کے پیغامات شامل

پیر 20 مارچ 2017 23:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پاک فوج کی جانب سے 23مارچ کی پریڈ کا نیا پرومو جاری کر دیا گیا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، نیول چیف اور ایئر چیف مارشل کے پیغامات ویڈیو میں شامل ہیں ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23مارچ کی پریڈ کا نیا پرومو جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات،نیول چیف محمد ذکاء اللہ اور ایئر چیف ایئر مارشل سہیل امان کے پیغامات بھی ویڈیو میں شامل ہیں ۔

نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مادروطن کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ہم ایک ایک لمحہ آپکے ساتھ کھڑے ہیں اور قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ جنرل زبیر محمودحیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے ہیں اور رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :