نوجوان نسل ہی پاکستان کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہے،لیاقت بلوچ

پیر 20 مارچ 2017 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل ہی پاکستان کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی قیادت ، سیاسی جماعتیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں تعلیمی مستقبل کی حفاظت کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کریں۔ پاکستان کے وجود کی دشمن قوتیں تعلیمی اساس اور نوجوان نسل کی تہذیبی جڑوں پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔ لیاقت بلوچ نے عوامی رکشہ یونین کے کنونشن سے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :