ملتان کو مثالی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں،شہری تعاون کریں ، میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں

پیر 20 مارچ 2017 23:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ ملتان کو مثالی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔شہری بھی تعاون کریں اپوزیشن منفی پروپیگنڈوں کی بجائے مثبت رویہ اپنائے۔

(جاری ہے)

سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید ، رکن صوبائی اسمبلی میاں شہزاد مقبول بھٹہ، ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے جاری کردہ فنڈز حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک نیتی سے خرچ کئے جا رہے ہیں عوام نے آئندہ عام انتخابات میں موقع دیا تو ان کی امیدوں سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گے یوتھ ونگ پارٹی کا ہر اول دستہ ہے اویس جیسے متحرک کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سورج میانی روڈ کے علاقہ خان ٹا?ن میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یو سی 36کا میاں محمد اویس کو صدر مقرر کئے جانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر میئر ملتان چوہدری نویدالحق آرائیں، شیخ طارق رشید ، میاں شہزاد مقبول بھٹہ اور ملک انور علی نے یوسی چیئرمین رسالت شیروانی اور میاں محمد اویس کی دستار بندی بھی کی جبکہ اس موقع پر شیخ ندیم اکبر، رانا نعیم، زاہد بشیر، زاہد عدنان گڈو ، رانا نصیر ، فہد شیروانی، حافظ افضل مدنی، قسور بھٹی، زاہد قریشی، عبد الرحمن فری، شیخ تحسین احمد، حاجی افتخار علی،شیخ وسیم احمد، نیاز قریشی، اجمل رحمانی، وقاص علی، رانا محسن لقمان، مدثر علی خان، حشمت قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی مقررین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی منفی سیاست کی وجہ سے عمران خان اور اس کے حواریوں کا مورال گر رہا ہے جو اپنے مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ کی طرح جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :