مشکل ترین حالات کے باوجود موجودہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن کے رہنماسے ملاقات میںگفتگو

پیر 20 مارچ 2017 23:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات کے باوجود موجودہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور وطن عزیز ترقی و خوشحالی اور امن کے دور کی طرف رواں دواں ہو گا۔یوتھ آرگنائزیشن پارٹی کا ہر اول دستہ ہے کارکنوں کو جائز مقام دلانے کے لئے ہمیشہ میں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سینئر نائب صدر سہیل فراز سے کی گئی ملاقات میں کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو اور وہ اپنے خاندانوں کی بہتر انداز میں کفالت کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کر رہی ہے جبکہ مخالف فحاشی و عریانی کو فروغ دے رہے ہیں جو ایک اسلامی معاشرے میں زیب نہیں دیتا عوام نے ایسے سیاستدانوں کا چہرہ پہچان لیا ہے جو بیرونی آقا?ں کے اشاروں پر اسلامی معاشرے کو سیکولر بنانے کے خواہاں ہیں اور انہیں آنے والے وقتوں میں منہ کی کھانا پڑے گی۔مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سینئر نائب صدر سہیل فراز نے کہا وزیراعظیم میاں نواز شریف،وز یر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کے مشکور ہیں ان کی کاوشوںسے ملک بحرانوں سے نکل کر تر قی کی جا نب گا مزن ہے اورگو رنر پنجاب کی خصو صی تو جہ کی وجہ سے ملتان اورجنوبی پنجاب میں تر قیاتی کام ہونے سے محرومیوں کا ازلہ ہوا ہے۔