چیئرمین واپڈا، ممبر واٹر اور ممبر فنانس کی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

پیر 20 مارچ 2017 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین واپڈا، ممبر واٹر اور ممبر فنانس کی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل سید مجیب الحسن نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا، ممبر فنانس اور ممبر واٹرکو قوانین اور میرٹ کے برعکس تعینات کیا۔

تینوں آسامیوں کے لئے اشتہار جاری نہیں کیا گیا جوکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی اور اہل امیدواروں کی حق تلفی ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین واپڈا،، ممبر فنانس اور ممبر واٹر کی تعیناتیاں کالعدم قرار دی جائیں ۔جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت کو12اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے جواب طلب کر لیا اور واپڈا کے سینئر افسر کو ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :