وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ سے ملاقات،تحریک انصا ف میں شمو لیت کی دعوت دی
اب تک صو بائی حکومت نے اداروں سے سیاسی مداخلت بڑی حد تک ختم کردی ہے،پروزی خٹک
پیر 20 مارچ 2017 23:02
(جاری ہے)
وزیر اعلی پرویز خٹک گزشتہ روز شا می روڈ پر سید ظاہر علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے ساتھ تین گھنٹے تک ون ٹو ون ملاقا ت کی ۔دو نوں رہنما ئوں نے خیبر پختونخوا پشاور ویلی اور ملک کی سیا سی صورتحال اور 2018کے انتخابات کے حوالے سے تفصیل سے با ت چیت کی۔
وزیر اعلی پر ویز خٹک نے انہیں اپنی صو بائی حکومت کی تر جیحا ت کے حوالے سے تفصیل سے بتا یا اور کہا کہ اب تک صو بائی حکومت نے اداروں سے سیاسی مداخلت بڑی حد تک ختم کردی ہے جبکہ تعلیم ،صحت، عوام کے بنیادی مسائل کے حل، اداروں کی بحالی اور غر یب عوام پر سر ما یہ کاری کے اہداف حا صل کرکے بڑی حد تک کامیابی حا صل کر لی گئی ہے خصو صا بلدیاتی نظام، پولیس اور پٹو ار کلچر میں ریفارمز کئے گئے جس کا بر اہ راست فائد ہ غر یب عوام کو ہورہا ہے۔ انہوں نے سید ظاہر علی شاہ کی بڑی تعر یف کی اور کہا کہ سید ظا ہر علی شاہ جیسی شخصیا ت کو تحریک انصا ف میں ہونا چاہیے اور اس لیے انہوں نے صو بہ بھر میں 2018کے انتخابا ت کے لیے اہم شخصیا ت کی تحریک انصا ف میں شمو لیت کی ابتدا ء سید ظاہر علی شاہ سے کی ہے اور اللہ تعالی اس میں بر کت ڈالے گا اور بڑی اہم اہم شخصیا ت تحریک انصا ف میں شا مل ہونگی۔ پر ویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کی سیاسی تا ریخ بدلنے جا رہے ہیں اورآنے والا دور بھی تحریک انصا ف کا ہوگا کیو نکہ اس ملک کو ایماندار قیا دت کی ضرورت ہے اور ایماندار قیا دت عمران خان کی صور ت میں موجو دہے کیو نکہ پوری قوم تحریک انصاف کا ساتھ دے رہی ہے اس ضمن میں سید ظاہر علی شاہ سے پوچھا گیاتو انہوں نے کہا کہ میں ایک سیا ست دان ہوں سیاست میں کوئی کسی کے لیے دروازے بند نہیں کرسکتا۔ سیا ست میں کوئی حر ف آخر بھی نہیں۔ ظاہر علی شاہ نے کہا کہ ابھی انہوں نے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا اپنے ساتھیوں اور کارکنو ں سے مشاور ت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.