ججز کی تعیناتیاں عدلیہ کاانتظامی معاملہ ہے جسے انتظامی سطح پر دیکھا جائے گا‘ لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے اعلیٰ اور ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے دائر درخواست نمٹادی

پیر 20 مارچ 2017 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے اعلیٰ اور ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لئے دائر درخواست نمٹا تے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ججز کی تعیناتیاں عدلیہ کا انتظامی معاملہ ہے جسے انتظامی سطح پر دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار شہری محمود اختر نقوی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انصاف میں تاخیر معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہا ہے جس کی وجہ سے عام شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التواء اٹھارہ لاکھ مقدمات نمٹانے کیل ئے چار ہزار ججز ناکافی ہیں،عدلیہ میں کمپیوٹرائز کیس مینجمنٹ پلان پر حقیقی عمل اس وقت ممکن ہے جب ججز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے ہائیکور ٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ججز کی تعیناتیاں عدلیہ کاانتظامی معاملہ ہے جسے انتظامی سطح پر دیکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :