اسلام آباد ہائی کورٹ نے حامد سعید کاظمی اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل سمیت تین ملزمان کو حج کرپشن کیس میں بری کردیا، ٹرائل کورٹ کی سزا کالعدم قرار

پیر 20 مارچ 2017 22:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل سمیت تین ملزمان کو حج کرپشن کیس میں بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، وزارت مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سیکرٹری راجا آفتاب الاسلام اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں۔ عدالت نے اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔ اسلام آباد کے سپیشل جج سنٹرل نے تین جون دو ہزار سولہ کو ملزمان کو حج کرپشن کیس میں سزائیں سنائی تھیں۔

متعلقہ عنوان :