وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

پیر 20 مارچ 2017 22:53

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ملک کی پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ کے طور پر تقرری پر تہمینہ جنجوعہ پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دوطرفہ اور کثیر الجہتی سفارتکاری میں اپنے وسیع تجربہ کو بین الاقوامی سطح پر ملکی مفادات کیلئے بروئے کار لائیں گی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اور سیکرٹری خارجہ نے موجودہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے اور اب اعلیٰ نمو کے اصول کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم اقتصادی صورتحال سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پاکستانیوں کی نئے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے حوالہ سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا بہت اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :