سرگودھا، حکومت پنجاب نے ڈینگی کیخلاف اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے تمام سرکاری دفاترحکومتی او پی ایس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 20 مارچ 2017 22:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) موسم کی تبدیلی کے باعث حکومت پنجاب نے ڈینگی کیخلاف اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔حکومت کی جانب سے بھیجے گئے مراسلہ میں یہ کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاترحکومتی او پی ایس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر عمل کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ڈینگی عملہ اپنے اپنے اضلاع میں مچھر مار سپرے ‘کوڑے دانوں فرنیچر ‘سمیت دیگر جگہوں پر بھی انسداد ڈینگی سپرے کریں۔

شہروں گلیوں ‘محلوں میں صفائی کے انتظامات کو بھی یقینی اور کوڑے کی جگہ پر بھی سپرے کروایا جائے ۔اور مراسلہ میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کارپوریشن اور شعبہ ڈینگی کا عملہ ان اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ‘مچھر مار سپرے کو یقینی بنائے جبکہ سرگودھا سمیت صوبے بھر عوامی تفریحی مقامات میں بھی ایسے ہی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :