الپوری، جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے چٹیل میدانوں میں تبدیل ، یونین کونسل سابق ناظم فضل محمود خان

پیر 20 مارچ 2017 22:45

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء)شانگلہ کے یونین کونسل داموڑی کے سابق ناظم فضل محمود خان نے کہا ہے کہ وادی کانا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے جنگلات چٹیل میدانوں میں تبدیل،رینجر کروڑہ کی ملی بھگت سے جنگلات مولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہے ہیں ۔ ٹمبر مافیا علاقے کے بااثرشخصیات کے ساتھ ملکرگزشتہ کئی مہینوں سے جنگل میں ناجائز کٹائی شروع کرکے جنگلات کا صفایا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،فضل محمود خان نے کہا کہ جنگلات پر پابندی کے باوجود فرد واحد کو اجازت اور غریب اور ضرورت مند خوار وذلیل ہو رہے ہیں ۔غریب روزانہ ڈی ایف او دفتر کا چکر لگا کر مایوس اور ناامیدگھر لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ سب ڈویژنل فارسٹ افسر کروڑہ جنگلات کے سمگلروں کا ساتھ دیکر بھتہ وصول کر رہا ہے، جو تبدیلی کے دعویداروں اور خیبرپختونخوا میں سر سبز بنانے کو ناکام بناے کی گھنونے ساچش ہے،جنگلات کے کٹائی میں ملوث محکمہ میں کالی بھیڑیوں کو منظر عام پر لاکر قرار وقعی سزہ دیں، انہوں نے وزیراعلیٰ،وزیر جنگلات ،سیکرٹری جنگلات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کانا کے جنگلات کو تباہی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں۔