لپوری، --گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول میٹرک امتحانی ہال میں نقل روکنے کیلئے کیمرے نصب،فوٹو سٹیٹ،پاکٹ گائیڈ،موبائل،پر پابندی

پیر 20 مارچ 2017 22:45

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء)شانگلہ کے --گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول الپوری میں میٹرک کا امتحانی ہال میں نقل کی روک تھام کیلئے کیمرے نصب،فوٹو سٹیٹ،پاکٹ گائیڈ،موبائل،پر پابندی عائد، ہال کے باہر لوگوں کی جمع ہونے پر بھی پابندی ہے،امتحانی ہا ل کی نگرانی کیلئے انسپکشن ٹیموں کا ہال پر اچانک چھاپے ۔نقل ایک کینسر ہے جس کی وجہ سے ملک کا مستقبل تباہ ہورہا ہے۔

میٹرک تعلیمی عمل کی بنیاد ہے اور شفاف نظام سے ہی اداروں کو اہل افراد مہیا کئے جا سکتے ہیں۔ پی ٹی اے ممبر فدا محمد کا صحافیوں سے بات چیت۔جی سی ایم ایچ ایس الپوری میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانی ہال کا انکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی ہال کو صاف وشفاف بنانے کیلئے حکومت نے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیںانہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہال میںفوٹوسٹیٹ ،پاکٹ گائیڈ موبائل فون پر پابندی عائد کی گئی ہے۔امتحانی ہا کی سخت نگرانی ہو رہی ہے ۔پرامن ،پرسکون،خوشگواراور سخت حفاظتی انتظامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے اندر اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اپنے شاگردوں کو جس روپ میں ڈھالنا چاہے ڈھال سکتے ہیں۔اساتذہ اپنا کردار صحیح ادا کریں تو آنے والے نسلوں کو کرپشن سے پاک قیادت مل سکتی ہے۔