الپوری ،عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنمائووںنے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

آفتاب آحمد خان شیرپائو کی قیادت میں سیاسی جدوجہدجاری رکھنے کا عزم کر دیا

پیر 20 مارچ 2017 22:44

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ شانگلہ کو شدید دھچکا ، اہم رہنمائووںکی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان، ملی رہبر آفتاب آحمد خان شیرپائو کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہدجاری رکھنے کا عزم،عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن باسی الپوری کے اہم رہنماوئوں محمد سلیم خان، احسان اللہ، خان محمود، محمد عرفان، شفیع اللہ، فضل محمود، محمد عمران، امان اللہ خان، سید محمود، اکرام خان، نجیب اللہ، حبیب اللہ خان اور فضل اللہ نے ایک شمولیتی تقریب میںاپنے خاندانوں اور سینکڑوںساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی شانگلہ کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ ،حاجی زمین گل، محبت شاہ، سرنزیب، محمد سلیم، سہراب خان، شاہ سعود ایڈووکیٹ ، سلطان روم ایڈووکیٹ، انورعلی غوربندی، ڈاکٹر الیاس، محمد آمین، عدالت خان اورفضل ہادی نے کہا کہ شانگلہ کی تعمیر و ترقی پر نام نہاد منتخب نمائندوں نے کوئی توجہ نہیں دی ہے اور شانگلہ کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اانہوں نے سی پیک، مردم شماری اور فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام کیلے آفتاب آحمد خان شیرپائو کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو پختونوں کو انکے حقوق دلانے میںمیں کوئی دقیقہ فدگذاشت نہیں کریگی اور قومی وطن پارٹی پختونوں کی احساس محرومیاں ختم کرکے انکوجائز حقوق دلاکر دم لیگی۔

انہوں نے کہا کہ آفتاب آحمد خان شیرپائو پختونوں کے حقیقی مسیحا اور مخلص رہنماء ہے اور اس خطہ کے پختونوں کی ملی رہبر آفتاب آحمد خان شیرپائو کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا وقت کا تقاضہ ہے ۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے رہنما ء سردارالملک، ظفر علی غل دادا،اخلاص مند، ملا عظیم،زڑہ ورخان، عاشق زمان، اور امان اللہ سواتی بھی موجود تھے ۔قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ملی رہبر افتاب آحمد خان شیرپائو اور متوکل خان ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی قیادت میں ہر قسم قربانی دینے کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :