چیچہ وطنی:تیسرے دور حکومت میں بھی مسلم لیگ (ن) نے ابتک کوئی وزیر خارجہ پیدا نہ ہو سکا، چوہدری فیصل صادق چیمہ

پیر 20 مارچ 2017 22:42

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) نوجوان سیاسی سماجی شخصیت چوہدری فیصل صادق چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی غیر موثر ہو چکی ہے ماضی کی طرح موجودہ تیسری دور حکومت میں بھی مسلم لیگ (ن) نے ابتک کوئی وزیر خارجہ پیدا ہی نہ ہو سکا یہی وجہ ہے کہ خارجہ پالیسی کے محاز پر حکومت نا کا م نظر آتی ہے داخلی طور پر بھی حکومت کی کارکردگی درست سمت میں نہیں لوگ روز گار نہ ہونے کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں عام آدمی کا جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قوم عمران خان کی دی ہوئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرے ۔کرپت لوگوں کو کھلی چھوٹ دینے سے قومیں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کا اکٹھ جوڑ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کمزور اور ناقص خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے مسلم برادر اور ہمسایہ ہونے کے باوجود اگر افغانستان کا جھکائو بھارت کی طرف ہے تو حکمرانون کو اپنی خارجہ پالیسی پر توجہ دینے کی ضروت ہے۔

متعلقہ عنوان :