چیچہ وطنی:شریف برادران نے کرپشن کی تاریخ رقم کی ہے ، ملک مزمل حسین کھوکھر

عوام اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک انہیں عبرتناک انجام تک پہنچا نہیں دیتی، رہنماء پاکستا ن تحریک انصاف کا کارنر میٹنگ سے خطاب

پیر 20 مارچ 2017 22:42

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) ملکی حالات میں خرابی کے زمہ دار موجودہ حکمران ہیں جنہوں نے کرپشن کی تاریخ رقم کی اور قومی سرمایہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر کے سرکاری خزانے کو خالی کر دیا عوام ان کا کڑا محاسبہ چاہتی ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک انہیں عبرتناک انجام تک پہنچا نہیں دیتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈویثرنل صدر پاکستا ن تحریک انصاف یوتھ ونگ ملک مزمل حسین کھوکھر نے اپنی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ میںخطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا شریف برادران اور ان کی فیملی کے کارو بار اور اثاثوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ملک روز بروز نیچے جا رہاہے قرض لے کر مہنگائی کے ذریعے سارابوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے بڑھتی ہوئی بے روز گاری کی وجہ سے ملک بھر میں جرائم میں ریکارڈ میں اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی اور پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت ابترہو چکی ہے کروڑوں بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہو رہے ہیں ڈاکوں سر عام دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حکومتی کارندے سب اچھا کا ورد کر رہے ہیں ۔