سانگھڑ:گڑنگ بنگلو میں امام انقلاب حضرت پیر سید سورھیہ بادشاہ کی 74 ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی

پیر 20 مارچ 2017 22:40

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء)گڑنگ بنگلو میں امام انقلاب حضرت پیر سید سورھیہ بادشاہ کی 74 ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی. 20مارچ وطن یا کفن۔

(جاری ہے)

آزادی یا موت کا نعرہ دینے والے اور اس نعرے پر عمل کرنے والے برصغیر میں پہلی گوریلا جنگ کے موجد سید صبغت شاہ المعروف سورہیہ بادشاہ کا 74واں یوم شہادت تاریخی مقام گڑنگ بنگلہ پر منایا جارہا گیا۔ یہ وہ تاریخی مقام ہے جہاں برصغیر میں پہلی مرتبہ بمباری کی گئی فنکشنل لیگ سانگھڑ کی قیادت پیر کے مریدین اور سیاسی رہنماؤں خدا بخش راجڑ, پیر بخش جونیجو, سعید خان, نند کمار, جام نفیس اور دیگر شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت تقریب میں حروں کے روحانی پیشوا کو اپنی تقاریر کے ذریعے خراج عقیدت پیش کی گئی۔