ہم نصابی سرگرمیاں طالب علموں میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں‘رضا گیلانی

اعلی تعلیم کے اداروں میں ہم نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ‘صوبائی وزیر

پیر 20 مارچ 2017 22:37

ہم نصابی سرگرمیاں طالب علموں میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں‘رضا گیلانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم سید رضاعلی گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیاں طالب علموں میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں،اس کے ساتھ ساتھ طالب علموں کواپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع بھی ملتا ہے،اس حوالے سے اعلی تعلیم کے اداروں میں ہم نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل میں تعلیم کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی اور آگے ب-ڑھنے کا جذبہ پیدا ہو۔

وہ پیر کو گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے طالبات چونا منڈی میں شعبہ انگریزی کی انگلش ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیر اہتما م آئرش ناول نگار سیموئیل بیکٹ کے شہرہ آفاق ڈرامہ’’ ویٹنگ فار گوڈٹ‘‘ کے سٹیج پلے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر رضا گیلانی نے اپنے خطاب میںکہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ اس کے طالب علم ہیں -یہ طالب علم قومی ترقی کے عمل کا ہراول دستہ ہیں-حکومت کی کوشش ہے کہ طالب علموں کو جدید علوم و فنون سے آراستہ کر کے انہیں بہترین لیڈر ز کے طور پر ڈویلپ کیا جائی-اب طالب علموں کو چاہیے کہ وہ اپنے علم و تجربے سے پاکستان کو دنیا کی عظیم معاشی قوت بنائیںاور رول ماڈل کے طور پرابھریں-انہوں نے کہا کہ طالب علم پاکستان اور پاکستانیت کے علمبردار ہیں- نوجوان نسل قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھے کیونکہ پاکستان ہماری واحدپہچان ہی-انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے طالب علموں کی کردار سازی کرتے ہوئے انہیں حقوق العباد کی ادائیگی کی جانب بھی متوجہ کریں -صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی کی طالبات کی کالج تک رسائی کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا -اس حوالے سے طالبات کے لئے مناسب راستے کی فراہمی کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو سمری بھجوائی جائے گی-انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صوبے میںطالبات کو اعلی تعلیم حصول کے بھر پور مواقع مہیا کر رہی ہے -یہ بات مسلمہ حقیقت ہے کہ گرلز ایجوکیشن کے فروغ سے حقوق نسواں کے احترام سے آراستہ سماجی اقدار کو پروان چڑ ھانے میں مدد ملتی ہی-قبل ازیں پرنسپل پروفیسر شہناز کوثر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا -بعد ازاں صوبائی وزیر رضا گیلانی نے سٹیج پلے پیش کرنے والی طالبات اورفیکلٹی ممبران میں شیلڈ زتقسیم کیں-اس موقع پر طیبہ رضا کو بہترین اداکاری پر انعام دیا گیا -

متعلقہ عنوان :