شرجیل میمن پیپلز پارٹی کی کرپشن ٹیم کے سینٹر فارورڈ ہیں ‘ جب بھی کسی کرپٹ شخص کو پکڑا جاتا ہے تو سارے کرپٹ لوگ اس کے پیچھے کھڑے ہو کر اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کر کے صوبائیت کو فروغ دینے لگ جاتے ہیں ،سندھ میں کرپشن نہیں تو پھر پوری دنیا میں نہیں ،افغانستان الزامات لگانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

پیر 20 مارچ 2017 22:35

شرجیل میمن پیپلز پارٹی کی کرپشن ٹیم کے سینٹر فارورڈ ہیں ‘ جب بھی کسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شرجیل میمن پیپلز پارٹی کی کرپشن ٹیم کے سینٹر فارورڈ ہیں ‘ جب بھی کسی کرپٹ شخص کو پکڑا جاتا ہے تو سارے کرپٹ لوگ اس کے پیچھے کھڑے ہو کر اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کر کے صوبائیت کو فروغ دینے لگ جاتے ہیں۔ اگر سندھ میں کرپشن نہیں ہوئی تو پھر پوری دنیا میں کرپشن نہیں ہوتی۔

افغانستان الزامات لگانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے عوام کے لوٹے ہوئے پیسے سے جیبیں بھر لی ہیں اور اب انہیں باہر نکالیں۔ 2 سال تک بھگوڑے رہے اب واپس آئے ہیں تو حساب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر شرجیل میمن کو بھی نہیں پکڑنا تو احتساب کے ادارے کو بند کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ شرجیل میمن کرپشن ٹیم کے سنٹر فارورڈ ہیں ایک کرپٹ کو پکڑا جاتا ہے تو سارے کرپٹ لوگ اس کے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں اور اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کر کے صوبائیت کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان کو نہ پکڑا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر سندھ کرپشن نہیں ہوئی تو دنیا میں کہیں بھی نہیں ہوئی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ افغانستان الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میںجھانکے تمام دہشت گردوں کا افغانستان سے لنک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے افغان بارڈر اس لئے کھولا گیا کہ عام آدمی کو مشکلات نہ ہوں۔ …(رانا+ار)