ملٹری کورٹس سول عدالتوں کی نعم البدل نہیں ، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع اتفاق رائے سے دی جا رہی ہے ، تیسری مرتبہ توسیع کی ضرورت نہیں پڑے گی،مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 22:35

ملٹری کورٹس سول عدالتوں کی نعم البدل نہیں ، فوجی عدالتوں کی مدت میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں سول عدالتوں کی نعم البدل نہیں ، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع اتفاق رائے سے دی جا رہی ہے ، یقین دلاتے ہیں تیسری مرتبہ توسیع کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان وبال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پہلے پہلے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ۔

اب آپریشن ردالفساد جاری ہے ، دہشت گردوں کا کافی حد تک مقابلہ ہوگیا ، بچے کچھے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ ہوجائے گا، ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ جاوید عباسی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ناگزیر تھی ، فوجی عدالتیں سول عدالتوں کی نعم البدل ہر گز نہیں ہوسکتیں ، فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ اتفاق رائے سے توسیع دی جا رہی ہے ، پوری امید ہے کہ تیسری مرتبہ توسیع دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ (ار+ن م)

متعلقہ عنوان :