بغیرکسی معاہدے کے یا بارڈر مینجمنٹ پر بات کئے پاک افغان سرحد کھول دینا سمجھ سے بالاتر ہے،جب بھی مار پڑی ہمیشہ پیپلز پارٹی کو پڑی ‘ نیب نے سندھ اور پنجاب میں دوہرا معیار اپنارکھا ہے ‘ 2 سال جلا وطنی بارے شرجیل میمن خود بہتر بتا سکتے ہیں،شرجیل میمن کے ساتھ ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر 20 مارچ 2017 22:31

بغیرکسی معاہدے کے یا بارڈر مینجمنٹ پر بات کئے پاک افغان سرحد کھول دینا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ شرجیل میمن کے ساتھ ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، جب بھی مار پڑی ہمیشہ پیپلز پارٹی کو پڑی ‘ نیب نے سندھ اور پنجاب میں دوہرا معیار اپنایا ہوا ہے ‘ 2 سال جلا وطنی کے بارے میں شرجیل میمن خود بہتر بتا سکتے ہیں ۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب پاک افغان بارڈر بند کیاگیا تو تاثر دیا گیا کہ اب بارثر مینجمنٹ کے بغیر نہیں کھولا جائے گا تاہم اب افغانستان سے بناء کسی معاہدے کے یا بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کئے بارڈر کھول دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اتنے عرصہ میں کم سے کم 3 یا 4 چیک پوسٹیں تو بنا دی ہوتیں سب جانتے ہیں کہ دہشت گرد افغانستان سے آ کر کارروائی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

افغان بارڈر سے غیر قانونی امیگریشن نہیں ہونی چاہیے۔ رحمن ملک نے کہا کہ شرجیل میمن کے ساتھ ایئر پورٹ پر انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ایسا نہ ہوتا تو اچھا ہوتا تاہم شرجیل میمن کی طرف سے احتساب ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنا اچھا اقدام ہے۔ جب بھی مار پڑی صرف پیپلز پارٹی کو پڑی نیب نے پنجاب اور سندھ میں دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ …(رانا+ا ر)